بجرنگ دل کے بانی صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا
رکن ونے کٹیار نے آج کہا کہ مسلمانوں کو الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا جانا
چاہیے کیونکہ وہ پارٹی کو ووٹ نہیں دیتے۔ایودھیا
میں ووٹ ڈالنے کے بعد مسٹر کٹیار نے صحافیوں سے کہا، جب مسلمان
بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے تو انہیں انتخابات میں ٹکٹ کیوں دیا جائے۔اس انتخاب میں اقلیتوں کے ووٹ کی سیاست بھی حاشیہ پر پہنچ جائے گی۔